پروفیسر ڈاکٹر عبدالباری خان کے لئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

 
0
771

مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (MAP) نے انسانیت کے لئے زندگی بھر اپنی خدمات وقف کرنے پر، سی ای او انڈس ہسپتال نیٹ ورک، پروفیسر ڈاکٹر عبدالباری خان، کو لائف ٹائم ایوارڈ سے نوازا ہے
کراچی مئی 08 (ٹی این ایس): مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (MAP) نے انسانیت کے لئے زندگی بھر اپنی خدمات وقف کرنے پر، سی ای او انڈس ہسپتال نیٹ ورک، پروفیسر ڈاکٹر عبدالباری خان، کو لائف ٹائم ایوارڈ سے نوازا ہے۔ ڈاکٹر عبدالباری خان نے معاشرے کے غیر مراعات یافتہ مستحق لوگوں کو صحت کی معیاری دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے سمیت ملک کے لئے مثالی مخیرانہ اور سماجی کام کیا ہے۔
یہ ایوارڈ MAP کے 34 ویں کارپوریٹ ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب منعقدہ کراچی میں اپریل 2019 ء میں دیا گیا۔

MAP کی سفارش کے مطابق ایشین ایسوسی ایشن آف منیجمنٹ آرگنائزیشن(AAMO) نے بھی پروفیسر ڈاکٹر عبدالباری خان کو ایشین لیڈر شپ ایوارڈ سے نوازا۔ کوالالمپور ملائشیا میں اپریل 2019 میں ہوئی (AAMO) کی اس تقریب کی صدارت ملائشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر بن محمد نے کی۔
اس موقع پر MAP کے ایگزیکٹو ڈائرکٹر، صلاح الدین بھی منیجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی نمائندگی کے لئے موجود تھے۔

منیجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (MAP) ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جو ملک بھر میں مخیرانہ افراد اور اداروں کی جانب سے مخیرانہ اور فلاح و بہبود کی خدمات کو فروغ دیتا ہے اور ان پر یقین رکھتا ہے ۔