بلوچستان کے شہر چمن میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق

 
0
606

چمن مئی 08 (ٹی این ایس): بلوچستان کے شہر چمن میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر چمن میں دھماکہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ چمن میں ایک سڑک کے قریب نصب بم کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکے کی زد میں آ کر 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ جبکہ ریسکیو کاروائیاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ابھی یہ بات واضح نہیں کہ آیا یہ دھماکہ دہشت گردی کی کاروائی ہے یا قبائلی دشمنی کا نتیجہ۔ اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ تاہم دھماکے کے بعد شہر بھر کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ جبکہ داتا دربار دھماکے کے باعث بلوچستان کے دیگر شہروں کی سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔