پاکستان کا بھارت کے خلاف سخت رد عمل ، بھارت نے ہاتھ جوڑ لیے پاکستان فیصلے پر نظر ثانی کرے تاکہ نارمل سفارتی تعلقات بحال رہیں۔ بھارت

 
0
351

اسلام آباد اگست 08 (ٹی این ایس): مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر ہٹ دھرمی دکھانے پر پاکستان نے بھارت کے خلاف سخت مؤقف اپنایا تو بھارت نے پاکستان کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے ۔ تفصیلات کےمطابق بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستان فیصلے پر نظر ثانی کرے تاکہ نارمل سفارتی تعلقات بحال رہیں۔ بھارت نے مؤقف اپنایا کہ پاکستان سفارتی تعلقات محدود کرنے سے متعلق اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
پاکستان دو طرفہ تعلقات کو دنیا کے سامنے الارمنگ بنا کر پیش کرنا چاہتا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف سخت مؤقف اپنایا گیا تھا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، انٹیلی جنس حکام اور سول قیادت شریک ہوئی۔ اجلاس میں سول و عسکری قیادت نے کشمیر کی تازہ ترین صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا اور پاکستان کے بھرپور رد عمل اور ممکنہ آپشنز پر مشاورت مکمل کر لی گئی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اس اجلاس میں ملکی داخلی سلامتی اور سیکورٹی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے تھے۔ اجلاس سے متعلق جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے اجلاس میں بھارتی عزائم بے نقاب کرنے کے لیے سفارتی ذرائع استعمال کرنے اور مسلح افواج کو مکمل تیار رہنے کی ہدایت کی۔مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں لے جایا جائے گا، 14 اگست کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے طور پر منایا جائے گا، جب کہ 15 اگست کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔ جبکہ بھارت کے ساتھ دو طرفہ معاہدوں پر بھی نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ جس کے بعد اب بھارت کے ہوش ٹھکانے آگئے ہیں اور بھارت سفارتی تعلقات محدود کرنے کے فیصلے پر پاکستان سے نظر ثانی کی درخواست کر رہا ہے۔