نیب پراسیکیوٹر کی زبان پھسل گئی، پندرہ سال ریمانڈ کی استدعا کر دی

 
0
540

اسلام آباد اگست 08 (ٹی این ایس): احتساب عدالت میں سابق وزیر مفتاح اسماعیل خان کے خلاف سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر کی زبان پھسل گئی، پندرہ سال ریمانڈ کی استدعا کر دی۔ جمعرات کو نیب حکام نے مفتاح اسماعیل کو ڈیوٹی جج طاہر محمود کے روبرو پیش کیا ۔ دور ان سماعت نیب پراسیکیوٹر کی زبان پھسل گئی، نیب پراسیکیوٹر نے غلطی سے 15 سال کے ریمانڈ کی استدعا کر دی ۔ مفتاح اسماعیل نے حیرت سے سوال کیا کہ پندرہ سال بعد میں نیب پراسیکیوٹر نے تصحیح کر کے 15 دن کہہ دیا۔