قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا بھارتی حکومت کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی،

 
0
12768

اسلام آباد اگست 08 (ٹی این ایس): قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا بھارتی حکومت کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی۔ بھارتی حکومت کیخلاف مذمتی قرارداد چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے پیش کی۔
قرارداد کا متن۔
قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر بھارتی حکومت کی مذمت کرتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کا خاتمہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہے۔ اسطرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے بھارت مقصد مقبوضہ کشمیر کی جغرافیہ تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ بھارت اس مزموم حرکت سے مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر پر ہر ظلم و جبر روا رکھا ہے اور مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ کمیٹی بھارت کیطرف سے لائن آف کنٹرول پر غیر اشتعال انگیز فائرنگ و کلسٹر بمباری کی بھرپور مزمت کرتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر پر عالمی قوانین کی موجودگی میں کوئی ملک یکطرفہ طور پر متنازع حیثیت کو ختم نہیں کرسکتا۔ کمیٹی حکومت پاکستان پر زور دیتی ہے کہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں بھارت اور مودی کیخلاف جائے۔ حکومت پاکستان دنیا بھر میں بھارت کی ریاستی دھشتگردی کو دنیا کے سامنے اشکار کر دے۔ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ پاک فوج کی قربانیوں اور اہلیت پر فخر محسوس کرتی ہے۔