اسلام آ باد پولیس کی جر ائم پیشہ عنا صر کیخلاف کا رروائیا ں، 18ملزمان گرفتار

 
0
405

اسلام آباد نومبر 3(ٹی این ایس) تھا نہ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ با د ساجد کیا نی نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہد ا یا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صرکے خلاف سخت کا رروائی کی جائے، ان احکا ما ت کی روشنی میں پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران18ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس کے اے ایس آئی عمر ان حیدرمعہ ٹیم نے متعدد مقدما ت میں مطلو ب اشتہا ری مجرم محمد رازق ولد سکنہ مکان نمبر 343گلی نمبر 32سیکٹر F-11/2 کو گرفتار کر لیا مقدمہ نمبر 263/15، مقدمہ نمبر 11/16تھا نہ سیکر ٹر یٹ اسلام آ با دمقدمہ نمبر 380/14،مقدمہ نمبر 225/15، مقدمہ نمبر 314/15، مقدمہ نمبر 613/10 تھا نہ شالیمار ، مقدمہ نمبر 716/15تھا نہ سٹی گو جر نو الہ میں اشتہا ری تھا ۔

مزید بر آں تھا نہ کو ہسار پولیس کے اے ایس آئی سیف اللہ جعلی کرنسی بنک میں جمع کر انے والے 03 ملزمان محمد سفیر ، تیمو ر خورشید اور اللہ دادکو گرفتار کرلیا، تھا نہ بنی گا لہ پولیس کے سب انسپکٹر عمر حیا ت ،اے ایس آئیز محمد حنیف ، شاہد زمان نے دوران گشت چار ملزمان محمد فیصل ، علی رضا ، مدثرعبا س اور محمد قیصر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 30بور پسٹل 04عدد معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ، سی آئی اے پولیس کے اے ایس آئی محمد شکیل نے مو با ئل فون چوری کی واردات میں ملوث ملزم ظفر اقبا ل سے مو با ئل فون ، نقدی اور پر س بر آمد کرلیا۔ تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس کے اے ایس آئی محمد رمضا ن نے دوران گشت ملزم میر ا جان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 30بور پسٹل ایک عدد معہ ایمونیشن بر آمد کرلیا،تھا نہ شہزاد ٹا ؤن پولیس کے سب انسپکٹر محمد اشرف نے دوران گشت ملزم محمد حسن کو گرفتار کرکے اس سے 150گرام ہیر وئن بر آمد کرلی،

جبکہ سب انسپکٹر غلا م سرور نے گرفتار ملزم خر م شہزاد کے انکشاف و نشا ند ہی پر 30بو ر معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا،تھا نہ نیلور پولیس کے اے ایس آئی مہد ی نے دوران گشت ملزم ظفر سے پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، تھا نہ کو رال پولیس کے اے ایس آئی رضا محمد نے ڈکیتی کی واردات میں ملو ث گرفتار ملزم غلا م عبا س کے انکشاف ونشا ندہی پر 30بور پسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، جبکہ سب انسپکٹر سرفراز احمد نے ڈکیتی کی واردات میں ملزمان غلا م عبا س اور مستجا ب کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ، تھانہ سہا لہ پولیس کے سب انسپکٹر ذوالفقار احمد نے دوران گشت چوری کی واردات میں ملوث دو ملزمان قمر ضیا ء اور ارشاد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔ تھا نہ لو ہی بھیر پولیس کے اے ایس آئی محمد آ صف نے ملزمان حا رث اشفاق ، محمد عدنا ن اور فخر عبا س سے رائفل 44بور ایک عدد ، 7MMرائفل ایک عدد ، 12بور رائفل ایک عدد، 30بور پسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی آ پر یشنز میر ویس نیاز اور ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے اشتہا ری مجرم کی گرفتار ی پرپولیس ٹیم کی اعلیٰ کا رکردگی پر تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کاا علان کیا ہے ،ایس ایس پی نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صرکے خلاف کر یک ڈاؤ ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔