سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے صوابی میں سیلانی ویلفیئرٹرسٹ افطارپوائنٹ کاافتتاح کردیا

 
0
436

صوابی مئی 08 (ٹی این ایس): سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے صوابی میں سیلانی ویلفیئرٹرسٹ افطارپوائنٹ کاافتتاح کردیا۔اس موقع پرممبرصوبائی اسمبلی حاجی رنگیزخان، ڈپٹی کمشنرصوابی سلمان لودھی اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسرضلع صوابی خالد ہمدانی سمیت عمائدین علاقہ کی کثیرتعدادموجودتھی۔سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے سیلانی ویلفیئرٹرسٹ افطارپوائنٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ افطارپوائنٹ کے فی سبیل اللہ دسترخوان پرروزانہ 500مستحق افراد افطاری کرسکیں گے،بحیثیت مسلمان ہمیں غرباء اورمساکین کوریلیف دینے کیلئے نہ حکومتی سطح پربلکہ ذاتی طورپربھی اقدامات اٹھانے چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ یہ اللہ کی رحمتوں کاموسم بہارہے،اہل ایمان کیلئے کرم نوازیوں،رحمات،براکات اورانوارکامیلہ ہے جس میں ہمیں خیرات،صدقات اورغرباء کیساتھ تعاون کرناچاہئے،یہ بابرکت مہینہ اپنے دامن میں اتنی برکتیں لئے ہوئے جلوہ گرہوتاہے کہ رسول کریم ؐ کاارشاہے کہ اگرلوگوں کوماہ صیام کے برکتوں کاعلم ہوجائے تووہ آرزوکریں گے کہ پوراسال ہی رمضان رہے۔
انہوں نے کہاکہ روزہ ہم پراس لئے فرض کیاگیاہے کہ ہم متقی اورپرہیزگاربن جائے، روزے کی تقویت کانتیجہ تقویٰ کاحاصل ہوناہے، روزہ اس لئے فرض کیاگیاہے تقویٰ نصیب ہوجائے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے آپ میں وہ تمام تبدیلیاں لانے ہوگی جس کیلئے ہم پرروزہ فرض کیاگیاہے،روزہ محض بھوک یاپیاس کانام نہیں ہے،اس بابرکت مہینے کوہم اپنی مغفرت کامہینہ بناسکتے ہیں۔