عمران خان کے دونوں صاحبزادوں کی پاکستان آمد

 
0
450

لاہور ،دسمبر 18(ٹی این ایس):پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے دونوں صاحبزادے قاسم خان اور سلمان خان لندن سے پاکستان پہنچے ہیں اور اپنے والد کے ہمراہ ایک ہفتے کی چھٹیاں بھی گزاریں گے ۔تفصیلات کے مطابق عمران خان انہیں اسلام آباد ائیر پورٹ خود لینے کے لئے پہنچے ،دونوں صاحبزادوں نے اپنے والد عمران خان کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر مبارک باد دی اور اپنی والدہ جمائمہ کا بھی شکریہ ادا کیا ،اس وقت قاسم خان اور سلمان خان اپنے والد کے ہمراہ بنی گالہ میں موجود ہیں ،ذرائع کے مطابق عمران خان اپنے بیٹوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے لئے اپنی سیاسی مصروفیات بھی ایک ہفتے کے لئے کم کر دیں گے ۔