صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ارکان قومی اسمبلی خورشید شاہ اور نوید قمر کی ملاقات ارکان قومی اسمبلی میں افہام و تفہیم کا ماحول قائم رکھنے سے متعلق بات چیت کی

 
0
406

اسلام آباد مئی 8 (ٹی این ایس): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بدھ کو یہاں ارکان قومی اسمبلی خورشید شاہ اور نوید قمر نے ملاقات کی۔ بدھ کو ہونے والی ملاقات کے دوران صدر مملکت نے ارکان قومی اسمبلی میں افہام و تفہیم کا ماحول قائم رکھنے سے متعلق بات چیت کی۔ ملاقات میں کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق بھی بات چیت کی گئی جبکہ قومی اسمبلی میں قانون سازی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔