ممنوعہ فنڈنگ کیس،،عدالت نے ایف آئی اے کو عامر کیانی کی گرفتاری سے روک دیا

 
0
107

پی ٹی رہنما عامر محمود کیانی کا بنکنگ کورٹ سے رجوع ،عدالت نے ایف آئی اے کو عامر کیانی کی گرفتاری سے روک دیا ۔تفصیلات کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمہ کی سماعت بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے کی ۔عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی کی 23 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی ۔عدالت نے عامر کیانی کی ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کر لی جبکہ عدالت نے عامر کیانی کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے ایف آئی اے کو عامر کیانی کی گرفتاری سے روک دیا۔سابق وزیر اعظم عمران، سیف اللہ نیازی، طارق شفیع اور دیگر ملزمان پہلے ہی عبوری ضمانت پر ہیں ۔کیس کی مزید سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔