کندھکوٹ: اناج منڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سول اسپتال میں آنکھوں کے مریضوں کے علاج کے لئے تین روزہ فری میڈیکل کیمپ

 
0
334

تنگوانی، 11 اپریل (ٹی این ایس): کندھکوٹ کی اناج منڈی ایسوسی ایشن کی جانب سے سول اسپتال میں آنکھوں کے مریضوں کے علاج کے لئے تین روزہ فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کیمپ میں آنکھوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔ میڈیکل کیمپ میں آنکھوں کا آپریشن اور مفت دوائیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ فری میڈیکل کیمپ 12 اپریل تک جاری رہے گا۔