کرپشن کی لعنت کاخاتمہ میری اولین ترجیح ہے،جسٹس (ر) جاوید اقبال

 
0
355

اسلام آباد ،اپریل11(ٹی این ایس): چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن کی لعنت کاخاتمہ میری اولین ترجیح ہے، بدعنوانی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈ کوارٹراسلام آباد میں اجلاس ہوا، اجلاس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ بدعنوان عناصر سے 296ارب کی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی، نیب کے قیام سے اب تک367742شکایات آئیں، 365374 شکایات قانون کے مطابق نمٹائی گئیں۔

چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ انکوائریوں اورجانچ پڑتال کوقانون کیمطابق وقت پرمکمل کریں اور بدعنوان عناصر کو قانون کیمطابق سزا دی جائے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیب کے احتساب عدالتوں میں1200ریفرنسز زیرسماعت ہیں، جس پر جاویداقبال کا کہنا تھا کہ ریفرنسزکی جلد سماعت کیلئے عدالتوں میں درخواستیں دی جائیں۔چیئرمین نیب نے کہا کہ کرپشن کی لعنت کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے، بدعنوانی کیخاتمے کیلئیتمام وسائل بروئیکارلائیں گے، نیب بلاتفریق احتساب پرعمل پیرا ہے۔