تنگوانی: علاقہ صحبت گولو کے قریب ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹنے کے بعد زیر چوب لہولہان کردیا، شکایت کرنے تھانے گیا تو وہاں کسی نے نہیں پوچھا

 
0
315

تنگوانی، 11 اپریل (ٹی این ایس): تنگوانی تھانے کی حدود میں آنے والے علاقہ صحبت گولو کے قریب ڈاکوؤں نے ایک شہری کو لوٹنے کے بعد زیر چوب لہولہان کردیا۔ ٹی این ایس کے نمائندے کے مطابق ڈاکو جن کی تعدادچار تھی نے گن پوائنٹ پر عبدالغفور لاشاری نامی شہری سے 30 ہزار نقدی، موبائیل فون اور دیگر سامان لوٹا اور اس کے بعد کلاشنکوف کے بٹ مار کے اسے زخمی کرکے فرار ہوگئے۔ متاثرہ غفور لاشاری نے جب تنگوانی تھانے پہنچ واقع کی شکائت درج کرانے کی کوشش کی تو پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کیا۔