پیر سیالوی کو38ایم این اے ایز کی حمایت کا سگنل مل گیا

 
0
293

 

لاہور ،دسمبر18(ٹی این ایس):پیر آف سیال کو ساتھیوں نے ختم نبوت تحریک کے لئے پنجاب سے حکومتی پارٹی کے لئے 38ممبران قومی اسمبلی کی حمایت کا سگنل دے دیا ہے جبکہ پنجاب اسمبلی سے بھی 20فیصد سے زائد حمایت کی یقین دہانی کرادی گئی ہے ۔زرائع کے مطابق سول خفیہ اداروں کی ملنے والی رپورٹس سے انکشاف ہوا ہے حمایت کی یقین دہانی کرانے والوں میں سرگودھا،جھنگ اور چنیوٹ کے تمام ممبران قومی اسمبلی شامل ہیں ۔

پیر سیالوی کو اس حمایت کا یقین انکے مختلف ساتھیوں نے جو پنجاب کے بڑے گدی نشین انہوں نے کرایا ہے ،جبکہ سرگودھا سے پانچ ،جھنگ 4،چنیوٹ 2،راولپنڈی 2،گوجرانوالہ2،سیالکوٹ2،گجرات 1 اورخانیوال سے3ممبر اسمبلی کی حمایت کایقین کرا دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق قوی امکان ہے کہ پیر آف سیال شریف اور ان کے ساتھی اپنی حمایت کے پہلے حصے کا اعلان گوجرانوالہ میں کریں گے ۔