ن لیگ نے نواز،مریم کے استقبال کیلئے روٹ مرتب کرلیا 

 
0
694

لاہور،جولائی 12 (ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی قائد محمد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے 13جولائی کے تاریخی استقبال کیلئے روٹ مرتب کرلیا ۔بتایا گیا ہے کہ پارٹی صدر شہبازشریف لوہاری کی تاریخی مسجد سے کارکنوں کی قیاد ت کریں گے اور لوہاری سے براستہ پرانی انارکلی اور ما ل روڈ سے ہوتے ہوئے اےئر پور ٹ جائیں گے ۔

محمد شہبازشریف نے تمام پارٹی رہنماؤں کو اپنے اپنے حلقے سے کارکنوں کو اکٹھا کر کے لوہاری پہنچنے کی ہدایت کردی ہے ۔ این اے 125سے وحید عالم ، میاں مرغوب اور بلال یاسین کارکنوں کی قیادت کریں گے ، پرویز ملک کارکنوں کے ہمراہ ریگل چوک پر پہنچے گے جہاں سے وہ ریلی میں شریک ہوں گے ۔ ایاز صادق ، خواجہ سعد رفیق اوریاسین سوہل بھی کارکنوں کے ہمراہ جوڑے پل پر موجود ہوں گے جہاں سے وہ مرکزی ریلی میں شریک ہوں گے ۔ دیگر امیدواروں اور رہنماؤں کو بھی کارکنوں کو لانے کے لئے ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں جو بعد ازاں مرکزی قافلے میں شامل ہو جائیں گے۔