اینٹی نارکوٹکس فورس پشاورکی موٹروے انٹرچینج پشاور پر کاروائیاں، منشیات کی راولپنڈی سمگلنگ ناکام، 2 ملزمان سمگلر گرفتار

 
0
432

پشاور، 11 اپریل  (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس پشاورنے موٹروے  پانٹرچینج پشاورپر کاروائی کرتے ہوئے مسافر بردار گاڑی نمبر ICT-TU-537 کی چیکنگ کے دوران پشاور کے رہائشی دلاور خان نامی ملزم کے سامان میں سے 4.800 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

دوسری کاروا ئی کے دوران اے این ایف پشاورنے خفیہ اطلاح پر نیو ٹول پلازہ ،پشاور کے قریب کاروائی کرتے ہوئے مسافر بردار گاڑی نمبر RIS-1007 کی چیکنگ کے دوران مسافر سے 0.500 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی۔ منشیات کو ملزم نے بڑی مہارت کے ساتھ پلاسٹک چپل میں رکھا تھا۔کاروائی میں چارسدہ کے رہائشی زین نامی ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کے خلاف CNS ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔