آرایم آئی میڈیا کرکٹ لیگ2، پی پی سی ٹائیگرز کی پہلے میچ میں فتح ،قبائلزبھی کامیاب، ٹاپ اپ واٹر کمپنی کی جانب سے کیش انعام تقسیم

 
0
360

پشاور،  11 اپریل  (ٹی این ایس): آر ایم آئی اور خیبرپختونخوا سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے باہمی تعاون اور پشاورپریس کلب کے زیراہتمام آر ایم آئی میڈیا کرکٹ لیگ میں دو میچز کھیلے گئے ، جس میں پی پی سی ٹائیگرز اور پی پی سی قبائلز نے کامیابی سمیٹی۔

خیبرپختونخوا سپورٹس ڈائریکٹریٹ ، آر ایم آئی ، خیبرپختونخوا ٹریفک پولیس اور ٹاپ اپ واٹر کمپنی کے تعاون سے جاری آر ایم آئی میڈیا کرکٹ لیگ 2میں گزشتہ روز پہلا میچ پی پی سی ٹائیگرزاور پی پی سی جوگوارزکے مابین کھیلا گیا، پی پی سی جوگوارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8اوورز میں 48رنز بنائے ، پی پی سی ٹائیگرز کی جانب سے سعد بن اویس ، ذیشان انور، عمر قیوم نے 2,2 جبکہ سجاد حیدر نے 1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ، جواب میں پی پی سی ٹائیگرز کی ٹیم مطلوبہ ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، جس میں سعد بن اویس 18اور ذیشان لیاقت 17رنز بنا کرنمایاں بلے باز رہے ، دوسرے میچ میں پی پی سی گلیڈی ایٹرزنے پہلے کھیلتے ہوئے 50رنزکا حدف دیا ، جو کہ قبائلز کی ٹیم نے 7.5اوورز میں حاصل کیا، بلال 22اور شاہ نواز18رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، پی پی سی ٹائیگرز کے سعد بن اویس اور قبائلز کے ارشاد میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جنہیں ٹاپ اپ واٹر کمپنی کی جانب سے 1,1ہزار کیش مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔