میڈیا سی پیک کے تحت صوبے میں سرمایہ کاری کر نے کیلئے بلوچستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کر ے،انوار الحق کاکڑ

 
0
363

نظامت تعلقات عامہ کے شعبہ نیوز ،مانیٹرنگ اور اشتہارات کے نظام کو جدید خطو ط پر استوار کر کے عصر حاضر کی جدید ٹیکنا لوجی سے آراستہ کیا جائے گا ، مشیر اطلاعات

کوئٹہ،جنوری 19 (ٹی این ایس):وزیر اعلی کے مشیر برائے اطلاعات و نشریات انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ محکمہ اطلاعات بلوچستان کا چہرہ ہے اسکی بہتری کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے ،میڈیا سی پیک کے نتاظر میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کر نے کیلئے بلوچستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کر ے ،صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں کی کوریج کے لئے صحافیوں کی مشاورت سے نظامت تعلقات عامہ میں اصلاحات کی جائیں گی ،پرنٹ و الیکٹرنک میڈیا اور عامل صحافیوں کی تنظمیوں کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن قائم کرینگے ، محکمے کے ڈویژنل دفاتر کو فعال کر کے ملازمین کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔

یہ بات انہوں نے سیکر ٹری اطلاعات محمد طیب لہڑ ی اور ناظم اعلی نظامت تعلقات عامہ بلوچستان شہزادہ فرحت احمدزئی کی جانب سے محکما نہ بریفننگ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں میڈیا کی ترقی اور اس کا معیار بہتر بنا نے کا وژن لے کر آیا ہوں تا کہ پورے ملک تک ہماری آواز پہنچ سکے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کے وسائل اور افراد ی قوت میں اضافے کے لئے بھر پور اقدامات کئے جائیں گے محکمہ کے افسران محنت اور لگن کے ساتھ کام کریں ان کی تجاویز کو سامنے رکھ کر مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ،نظامت تعلقات عامہ کے شعبہ نیوز ،مانیٹرنگ اور اشتہارات کے نظام کو جدید خطو ط پر استوار کر کے عصر حاضر کی جدید ٹیکنا لوجی سے آراستہ کیا جائے گا۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کے افسران کی ٹریننگ ،ترقی اور دیگر معا ملات کو بھی میرٹ پر دیکھا جائے گا افسران کی ما ہا نہ پر اگریس رپورٹ مر تب کی جائے گی کار کردگی پر ایوارڈ نہ ملے اورخراب کارکردگی پر سرزنش نہ ہو تو محکمے تبا ہ ہوجاتے ہیں اس لئے محکمے میں سزا و جزا کا نظام قائم کیا جائے گاافسران مشنری جذبے کے ساتھ ایما نداری سے کام کر تے ہوئے ایک دوسرے سے پروفیشنل مسابقت پیدا کریں انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات میں وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے ویژن کے عین مطابق اصلاحات کر کے محکمے کو تعمیری بنیادوں پر جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا ،اشتہارات کی منصفا نہ بنیادوں پر تقسیم کو یقینی بنا نے اور حکومتی ترقیاتی منصوبوں کی کماحقہ کویج پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ محکمہ اطلاعات بلوچستان کا چہرہ ہے اسکی بہتری کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے محکمہ اطلاعات کو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق ساز و سامان اور افرادی قوت فراہم کریں گے نظامت تعلقات عامہ میں ما نیٹرنگ کے نظام کو مزید بہتر بنا یا جائے گا گڈ گورننس کے لئے چیک اینڈ بیلنس ضروری ہے محکمہ اطلاعات اور نظامت تعلقات عامہ کی ویب سائٹ پر حکومتی کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تما م تفصیلات فراہم کی جائیں گی اور جلد ہی سوشل میڈیا سیل بھی قائم کیا جائے گا ۔