باب پشاور فلائی اوور میں پڑنے والے شگاف خطرناک نہیں ہیں، فلائی اوور گرنے والا نہیں کہ موسمی تبدیلی کے باعث کریکس آئے ہیں،ڈائریکٹرپی ڈی اے

 
0
814

پشاور،جنوری 19 (ٹی این ایس):ڈائیر یکٹر پی ڈی اے امین الدین نے کہا کہ باب پشاور فلائی اوور کریکس خطرناک کریکس نہیں ہیں فلائی اوور میں سٹرکچر کریک نہیں بلکہ کنکریٹ کریک ہے۔

ڈائیر یکٹر پی ڈی اے امین الدین نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ باب پشاور فلائی اوور میں آنے والے کرکیس خطرناک کریکس نہیں ہیں انھوں نے کہا کہ فلائی اوور گرنے والا نہیں ،موسمی تبدیلی کے باعث کریکس آئے ہیں جو کہ خطرناک نہیں ہیں فلائی اوور کو محفوظ کر دیا گیا ہیں فلائی اوور کو اگر کچھ ہوتا ہے تو ذمہ دار پی ڈی اے ہوگی،50 سے 60 سال تک اسکی زندگی ہے،فلائی اوور میں سٹرکچر کریک نہیں بلکہ کنکریٹ کریک ہے۔