آصف علی زرداری کی کوئٹہ میں دو خواتین پولیو رضاکاروں کو فائرنگ کرکے شہید کرنے کی مذمت

 
0
329

اسلام آباد،جنوری19 (ٹی این ایس):سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے کوئٹہ میں دو خواتین پولیو رضاکاروں کو فائرنگ کرکے شہید کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو رضاکار قوم کے ہیرو ہیں۔ وہ آنے والی نسلوں اور قوم کے مستقبل کو پولیو سے پاک کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان پر حملہ ناقابل قبول ہے۔

سابق صدر نے پولیو رضاکار، شہید ماں بیٹی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ شہید پولیو رضاکاروں کے قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لا کر قرارواقعی سزا دلائی جائے۔ انہوں نے کوئٹہ میں دو ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔