سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ ملکی سیکیورٹی صورتحال پر کل سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے

 
0
456

اسلام آباد ،دسمبر 18(ٹی این ایس): سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ ملکی سیکیورٹی صورتحال پر کل19 دسمبر منگل کو سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔سیکرٹری سینیٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سینیٹ کمیٹی کو علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بنائے جانے والی حکمت عملی اور امریکی کردار پر ان کیمرا بریفنگ دیں گے۔اعلامیے کے مطابق سینیٹ چیمبر ہال میں منگل کے روز صبح 10 بجے سینیٹ کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس ہوگا جس میں سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی ملٹری آپریشن بریفنگ دیں گے۔