بلوچستان کو دہشت گردی سے پاک کر کے پر امن بنائیں گے، نواب ثناء اللہ زہری

 
0
294

 

کوئٹہ ،دسمبر 18(ٹی این ایس): وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان کو دہشت گردی سے پاک کر کے پر امن بنائیں گے، دہشت گرد چرچ کے اندر داخل ہو جاتے تو بڑا نقصان ہو جاتا، پولیس نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا، فورسز کا مورال بلند ہے، جو اسلحہ درکار ہو گا دیں گے، پولیس افسران اور اہلکاروں کو صوبہ پنجاب کے طرز پر معاوضہ دیا جائے گا، پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے کہا کہ چرچ پر موجود پولیس کے جوانوں نے بہادری کا مظاہرہ کیا، چرچ کا جائزہ لے کر آیا ہوں، پولیس نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقبالہ کیا، اللہ نے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچایا ہے، پولیس اور سکییورٹی فورسز کو شاباش دیتا ہوں، پولیس فورسز نے دس سے پندرہ منٹ کے اندر کارروائی کی، فورسز کا مورال بلند ہے، جو اسلحہ درکار ہوگا دیں گے، بلوچستان کو دہشت گردی سے پاک کر کے پر امن بنائیں گے، پولیس افسران اور اہلکاروں کو صوبہ پنجاب کے طرز پر معاوضہ دیا جائے گا، دہشت گرڈ چرچ کے اندر داخل ہوجاتے تو بڑا نقصان ہو جاتا، وزیراعلیٰ نے شہداء کے لواحقین کیلئے دس جبکہ شدید زخمیوں کیلئے پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔