وزیراعلیٰ بلوچستان عہدے سے مستعفی،گورنربلوچستان نے استعفیٰ قبول کرلیا

 
0
349
کوئٹہ جنوری 9(ٹی این ایس):وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے دیاہے،گورنربلوچستان نے استعفیٰ قبول کرلیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے وزارت اعلیٰ سے باقاعدہ استعفیٰ دے دیاہے۔ثناء اللہ زہری نے اپنااستعفا گورنربلوچستان کوپیش کیا۔گورنربلوچستان نے وزیراعلیٰ ثناء اللہ زہری کااستعفیٰ قبول کرلیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کاکہناہے کہ آئین کے آرٹیکل 130کی شق 8کے تحت وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے رہاہوں۔انہوں نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ بلوچستان میں سیاسی عمل جاری رہے۔