روس کا شام میں فوجی اڈوں کو ڈرون سے نشانہ بنائے جانے کا اعتراف

 
0
3626

ماسکوجنوری 9(ٹی این ایس)روسی وزارت دفاع نے اعتراف کیا ہے کہ شام میں اس کے فوجی اڈوں پر بغیر پائلٹ کے ڈرون طیاروں کے ذریعے حملے کئے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع کی طرف سے یہ اعتراف ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حال ہی میں روسی فوج کی طرف سے جاری کردہ رپورٹس میں بھی شام میں فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے جانے کا اعتراف کیا گیا تھا۔ وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے 10 ڈرون طیارے حمیمیم فوجی اڈے اور 3 طیارے طرطوس کے فوجی اڈے پر حملوں کے لیے بھیجے جن کے ذریعے بم گرائے گئے تھے تاہم ان حملوں میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔خیال رہے کہ خبر رساں ادارے نے روسی وزارت دفاع کے حوالے سے ایک بیان نقل کیا تھا جس میں شام میں ایک روسی فوجی اڈے پر سات جنگی طیاروں کے تباہ کیے جانے کی خبروں کی تردید کی گئی تھی۔ اخبار کے مطابق 31 دسبر کو حمیمیم فوجی اڈے پر شامی اپوزیشن کی طرف سے حملہ کیا گیا جس میں ہوائی اڈے پر کھڑے سات جنگی جہاز تباہ ہوگئے تھے۔