سپریم کورٹ سےکوئی جھگڑانہیں،ججزکےفیصلےکیساتھ اختلاف ضرورہے،نوازشریف

 
0
1274

لاہور جنوری 9(ٹی این ایس): مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ جسٹس عظمت سعیدکے ریمارکس” نوازشریف کوعلم ہوناچاہیےکہ اڈیالہ جیل میں بہت جگہ ہے“ پربہت دکھ ہوا،جج صاحب کے ریمارکس پرچیف جسٹس سپریم کورٹ کوخط بھی لکھا۔انہوں نے آج یہاں وکلاء سے خطاب میں سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید کے ریمارکس پر انتہائی دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید نے بیان دیا کہ نوازشریف کوعلم ہوناچاہیے کہ اڈیالہ جیل میں بہت جگہ ہے۔جسٹس عظمت سعید کے بیان پرچیف جسٹس سپریم کورٹ کو ڈیڑھ صفحے خط بھی لکھا۔ جس میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا کہ مجھے جسٹس عظمت سعید کے بیان پرتکلیف اور دکھ ہواہے۔ آپ کوآگاہ کرنا ہے۔ کہ میں بھی ایک ادارے کاوزیراعظم ہوں۔جبکہ آپ بھی ایک ادارے کےسربراہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت یااب میراسپریم کورٹ سے کوئی جھگڑانہیں۔مجھے غلط فیصلہ دینےوالے ججزکے ساتھ اختلاف ضرور ہے۔