پیپلز پارٹی کی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں، بلاول بھٹو زرداری

 
0
793

کراچی،دسمبر 18(ٹی این ایس) : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں، پیپلز پارٹی انتخابات میں ملک بھر سے کامیاب ہو گی، پیپلز پارٹی کے علاوہ باقی سب بلبلہ پارٹی ہیں۔ پیر کو پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کا اجلاس چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں سید خورشید شاہ، فریال تالپور، نثار کھوڑو اور وزیراعلیٰ سندھ نے شرکت کی۔ اس موقع پر رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں، مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، پیپلز پارٹی انتخابات میں ملک بھر سے کامیاب ہو گی، پیپلز پارٹی کے علاوہ باقی سب بلبلہ پارٹی ہیں۔