بھارتی مشن گارڈ نے  آئی ایم بی ایل کو مبینہ طور پر پار کر نے کی پاداش  میں 9 پاکستانی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا

 
0
350

کراچی، اگست 21 (ٹی این ایس): بحیرہ عرب میں بین الاقوامی میری ٹائم باونڈیشن لائن (آئی ایم بی ایل)کو مبینہ طور پر پار کر جانے والی ایک ماہی گیری کشتی کو بھارتی مشن گارڈ نے حراست میں لے لیا جس میں کم از کم نو پاکستانی ماہی گیر شامل ہیں۔

بھارتی کوسٹ گارڈکا کہنا تھا کہ پاکستانی کشتی کا نام آل عائشہ تھا اور اس پر 9 ماہی گیرسوار تھے جبکہ تمام عملے اور کشتی کو اوکھا بندرگاہ سے حراست میں  لیا گیا ہے اور تمام افراد کومزید تحقیقات کے لئے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان فشر فورمز کے سربراہ محمد علی شاہ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سمندری سرحد کو ختم نہیں کیا گیا تھا جس کے تحت دونوں ممالک کے ماہی گیروں کو گرفتارکیا جاتا ہے اور اس کشیدگی کے باعث سرحد کے دونوں جانب کے ماہی گیر اور ان کے خاندان ہمیشہ خوفزدہ رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل نئی حکومت آنے پر پاکستان کی طرف سے جذبہ خیرسگالی کے تحت 26 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا گیا تھا ۔