افغان صدارتی محل پر راکٹ حملہ

 
0
905

صدر اشرف غنی عیدالاضحی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے کہ حملہ کیا گیا، جوابی کاروائی میں دو دہشتگرد ہلاک

کابل، اگست 21 (ٹی این ایس):افغانستان کے دارالحکومت کابل میں صدارتی محل پر دہشتگردوں نے راکٹوں سے حملہ کر دیا ،افغان سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد مارے گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صدارتی محل پر حملہ اس وقت کیا گیا جب افغان صدر اشرف غنی عیدالاضحی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جھڑپ میں 2 دہشتگرد مارے گئے تاہم افغان فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

اس موقع افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ جو گروپ دہشتگردی اور تشدد سے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ جان لیں کہ افغانستان کے لوگوں کی ترقی کو نہیں روکا جا سکتا۔