ملک بھر میں تیل کی سپلائی بند

 
0
3651

کراچی جنوری 22(ٹی این ایس)آئل ٹینکر اوونرزاورکنٹریکٹرزایسو سی ایشن نے ہڑتال کرتے ہو ئے کراچی سمیت ملک کے بڑے ڈپوز سے تیل سپلائی معطل کردی ہے۔آئل ٹینکر اونرز اور کنٹریکٹرزایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری بابر اسماعیل کا کہنا ہے کہ پی ایس اوکے لیے تیل ترسیل کاکام بندکر دیا گیا ہے۔ پی ایس او کی جانب سے این ایل سی کے مسائل حل ہونے تک کام بند رہے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دیگرتیل کمپنیوں کے پمپس پرتیل سپلائی جاری رہے گی۔اس سے قبل ٹینکر ایسوسی ایشن کے رہنما شمس شہوانی نے کہا کہ پی ایس او کا تیل ریفائنریز سے بھی نہیں اٹھایا جائےگا جبکہ دیگر تمام تیل کمپنیوں کی تیل سپلائی جاری رہے گی۔شمس شہوانی نے مطالبہ کیا کہ ڈپوز پر پہلے آئے پہلے پایئے کی بنیاد پر تیل ملنا چاہیے۔ترجمان پی ایس او نے اس حوالے سے کہا کہ این ایل سی کے تمام ٹینکرز اوگرا اور این ایچ اے قواعد کے مطابق ہیں۔ترجمان نے یہ بھی کہا کہ این ایل سی ٹینکرز سے کوئی حادثہ بھی رونما نہیں ہوا، عوامی مفاد میں محفوظ تیل سپلائی میں اضافہ جاری رکھیں گی۔