پہلا ٹی20، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

 
0
343

لاہور جنوری 22(ٹی این ایس):پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی اور پاکستان ٹیم نے بیٹنگ میں شدید مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے 105رنز بنائے اور اپنی مخالف ٹیم نیوزی لینڈ کو 106رنز کا ہدف دیا جسے نیوزی لینڈ نے آسانی سے اپنے ہدف کو پورا کر لیا ۔ فخر زمان نے 3، محمد نواز نے 7، حارث سہیل نے 9، سرفراز احمد نے 9، فہیم اشرف نے 7، حسن علی نے 23 اور محمد عامر نے 3 رنز بنائے جبکہ عمر امین اور شاداب خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔یاد رہے اس سے قبل نیوزی لینڈ، پاکستان کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کرچکا ہے۔اور اب بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دی ہے ۔