اسلام آباد 07 جنوری 2022 (ٹی این ایس): پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری سے کراچی میں ہوگا ، ایونٹ کا پہلا میچ کراچی کنگز اور پی ایس ایل 6 کی چیمپئن ٹیم ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا۔پی ایس ایل کے میچز کراچی اور لاہور میں منعقد کیے جائیں گے شائقین کرکٹ کی دلچسپی بڑھانے کے لیے قذافی اسٹیڈیم کے باہر پی ایس ایل ٹرافی کی نقل سجادی گئی ہےپاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے شروع ہونے میں 20 روز باقی ہیں ,کاؤنٹ ڈاؤن کلاک سے الٹی گنتی شروع ہوگئی یے پرستاروں, تماشایوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے کھلاڑیوں کی قد آور تصاویر, دیو ہیکل ٹرافی, کاؤنٹ ڈاؤن کلاک سٹیڈیم کے باہر نصب کیاگیا یےسپرلیگ کے تمام کپتان 6 ہیں۔کپتانوں کے پورٹریٹ بھی آویزاں کر دیے گئے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کے پورٹریٹ مس ہیں, پی ایس ایل 7 کے لیے کورونا ایس او پیز جاری کردیے گئے ہیں جس کے مطابق 20 رکنی اسکواڈ میں سے میچ کے لئے 12 فٹ کھلاڑیوں کی ضرورت ہوگی اور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والا کھلاڑی 10 دن آئسولیشن میں رہے گا۔کورونا میں مبتلا ہونے والے کھلاڑی کا متبادل سیکیورببل میں موجود کھلاڑیوں سےلیا جائے گا جبکہ کراچی اورلاہور کے درمیان چارٹرڈ فلائٹس میں ایک وقت میں صرف دو ٹیمیں ہی سفرکریں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کوویڈ 19 کی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر بوسٹرز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی کرکٹرز اور پی سی بی کے آفیشلز کو ویکسین بوسٹرز لگنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔کپتان بابر اعظم امام الحق عثمان قادرنسیم شاہ اور فہیم اشرف سمیت آفیشلز کو بوسٹرشاٹس لگائے گئےہیں۔دوسری جانب باقی قومی کرکٹرز کو ان کے شہروں میں بوسٹرز لگائے جا رہے ہیں۔رواں ماہ پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا، جس کے باعث پی سی بی نے تمام کھلاڑیوں کو بوسٹر شاٹس لگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ایس ایل کے لیے کورونا ایس او پیز تیار کی گئی ہیں جس کے مطابق اگر کسی ٹیم کے 20 رکنی اسکواڈ میں سے 9 کھلاڑیوں کے کویڈ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تو میچ ملتوی کر دیا جائے گا۔ایس او پیز کے تحت 8 کھلاڑیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باوجود میچ شیڈول کے مطابق ہوگا اور متاثرہ کھلاڑی 10 دن کے لیے قرنطینہ میں جائے گا جبکہ اس کا متبادل سیکیور ببل میں موجود کھلاڑیوں میں سے چنا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان سُپر لیگ کے 6 سیزن کامیابی سے مکمل ہوچکے ہیں۔ رواں برس کورونا کے کیسز میں اضافے کے باعث پی ایس ایل کا سیزن 6 مؤخر کیا گیا تھا جسے بعد ازاں گزشتہ ماہ جون میں مکمل کیا گیا۔پی ایس ایل کے سیزن 6 کا تاج محمد رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز نے اپنے سر سجایا تھا, پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )سیزن 7 کے لیے ٹیموں کی تشکیل مکمل ہو گئی ، تمام 6 فرنچائز نے ڈرافٹ سے کھلاڑیوں کا انتخاب کیاہے۔ لاہور قلندرز، کراچی کنگز،اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی نے 8،8 جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے 7،7 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے, لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں فخرز مان کو پک کیا جبکہ ملتان سلطانز نے ٹم ڈیوڈ،کراچی کنگز نے کرس جارڈن، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو، پشاور زلمی نے حضرت اللہ زازئی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیسن روئے کا انتخاب کیا لاہور قلندرز نے گولڈ کیٹیگری میں عبداللہ شفیق ، فل سالٹ اور ہیری بروک کو پک کیا جبکہ کامران غلام اور ڈین فوکرافٹ سلور کیٹیگری میں قلندرز کا حصہ بنے۔ڈائمنڈ کیٹیگری میں جیمز فولکنر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پک بنے جبکہ عثمان قادر پشاور زلمی، اوڈین اسمتھ ملتان سلطانز ، مارچنٹ ڈی لین اسلام آبادیونائیٹڈ اور گریگوری کراچی کنگز کا حصہ بن گئے۔ لاہور قلندرز نے ایمرجنگ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ کی پہلی پک میں زمان خان کو منتخب کیا جبکہ کراچی کنگز نے پہلی پک میں فیصل اکرم اور دوسری پک میں قاسم اکرم کا انتخاب کیا۔ ایمرجنگ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں ملتان سلطانز نے عباس آفریدی، پشاور زلمی نے سراج الدین، اسلام آباد یونائیٹڈ نے مبشر خان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عبدالواحد بنگلزئی کو منتخب کیا۔ ایمرجنگ کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے زیشان ضمیر، ملتان سلطانز نے امیر عظمت، پشاور زلمی نے محمد عامر خان،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عشر قریشی اور لاہور قلندرز نے معاذ خان کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔ سپلیمنٹری کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے افغانستان کے نور احمد، کراچی کنگز نے طلحہ احسن ،ملتان سلطانز نے زمبابے کے مزرابانی ، پشاور زلمی نے آسٹریلیا کے بین کٹنگ، اسلام آباد یونائٹڈ نے افغانستان کے رحمان اللہ اور لاہور قلندرز نے انگلینڈ کے سمت پٹیل کو منتخب کیا۔ سپلیمنٹری کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں پشاور زلمی نے محمد حارث، اسلام آباد یونائیٹڈ نے اطہر محمود کا انتخاب کیا جبکہ کراچی کنگز نے ویسٹ انڈیز کے روماریو شیفرڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے احسن علی اور ملتان سلطانز نے احسن علی کو منتخب کیا۔پلاٹینم کیٹیگری میں پشاور زلمی نے افعانستان کےحضرت اللہ زازئی، وہاب ریاض اور لیام لیونگ سٹن جب کہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں شعیب ملک، ردرفورڈ اور حیدرعلی کومنتخب کیا, واضح رہے کہ افغانستان کےراشد خان نے پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن کھیلنے سے معذرت کرلی ہے