31جنوری تک واپسی کی ڈیڈلائن، افغان مہاجرین پریشان

 
0
559

پاکستان کی مجبوری کا ہمیں احساس ہے، لیکن حالات ایسے نہیں کہ واپس جائیں،سربراہ مہاجرین کمیٹی

پشاور،جنوری19 (ٹی این ایس):پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کو 31 جنوری تک واپسی کی ڈیڈلائن نے مہاجرین کو پریشانی میں مبتلاء کر دیا ہے،افغان مہاجرین کہتے ہیں افغانستان میں نامساعد حالات کے باعث واپسی ممکن نہیں۔

افغان مہاجرین کے مسائل کے حل کیلئے قائم کمیٹی کے سربراہ سعید ہاشمی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کو واپسی کے لئے ایک ماہ کی مہلت دی ہے ۔پاکستان کی مجبوری کا ہمیں احساس ہے، لیکن حالات ایسے نہیں کے واپس جائے،ہمارے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے ہیں، فی الحال واپس نہیں جاسکتے،جب تک افغانستان میں امن وامان بحال نہیں ہوتا، ہمیں پاکستان میں رہنے کی اجازت دی جائے،سربراہ مہاجرین کمیٹی کا کہنا تھا کہ اتنے مختصر عرصے میں لاکھوں افراد کی واپسی کیسے ہوگی۔ افغان حکومت کے پاس بھی مہاجرین کی واپسی کے کئے کوئی منظم پلاننگ نہیں۔افغان مہاجرین کو صوبوں کے درمیان آمدورفت کی اجازت دی جائے۔