تحریک نفاذ شریعت کے سربراہ صوفی محمد رہا

 
0
307

پشاور، جنوری 15 (ٹی این ایس): ہائیکورٹ کے حکم پر کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ مولانا صوفی محمد کو رہا کردیا گیا ہے۔ مولانا صوفی محمد کو 2009ء میں دہشتگردی کے معتدد مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا۔

تحریک نفاذ شریعت محمد کے سربراہ صوفی محمد کو ایک ہفتہ قبل پشاور ہائیکورٹ نے ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے تھے تاہم اج انہیں رہا کردیا گیا ہے۔ مولانا صوفی محمد کو 26 جولائی 2009 کو پشاور سے ان کے دو بیٹوں ضیا اللہ اور رضوان اللہ سمیت حراست میں لیا گیا تھا۔

حکومت کے خلاف تقاریر کرنے، دہشتگردی کے 17 مقدمات درج کیے گئے تھے جن میں بیشتر مقدمات میں ان کی پہلے ضمانت منظور ہوگئی تھی۔صوفی محمد کے پاکستان کا آئین ماننے سے انکار کے مقدمے کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جاری تھی۔ گذشتہ ہفتے پشاور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کے وکیل کی اس استدعا پر درخواستِ ضمانت منظور کی کہ صوفی محمد طویل عرصے سے جیل میں ہیں۔ وہ بیمار ہیں اور ان کی عمر کا تقاضا ہے کہ انہیں ضمانت دی جائے۔ واضح رہے کہ ماضی میں صوفی محمد کے کالعدم تنظیموں سے روابط کی وجہ سے ان کے خلاف دائر تمام مقدمات کی سماعت سینٹرل جیل پشاور کے اندر قائم خصوصی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہوتی رہی۔