سی سی پی کی طرف سے کچن سٹون فوڈز پہ دھوکہ دھی پر مبنی تشہیر پر جرمانہ عائد

 
0
442

اسلام آباد،جنوری18 (ٹی این ایس):کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے ایک آرڈر جاری کرتے ہوئے فروزن فوڈز بنانے والی کمپنی کچن سٹون فوڈز پہ اپنی مصنوعات کی دھوکہ دھی پر مبنی تشہیر اور کمپیٹیشن ایکٹ کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی پر دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیاہے۔کمپیٹیشن کمپیشن آف پاکستان کو دو کمپنیوں سیزن فوڈز اور کوئیک فوڈ انڈسٹریز کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ کچن سٹون فوڈز اپنی فروزن فوڈ مصنوعات کے متعلق دعوے جیسے کہ ” 100%نا ن پروسیسڈفوڈز”، “پاکستان کی پہلی نان پروسیسڈ فروزن فوڈ” کے زریعے صارفین کے ساتھ دھوکہ دھی اور کا مرتکب ہو رہا ہے اور ان کے کاروباری مفادات کو نقصان پہنچانے کا باعث بن رہا ہے۔اس کے علاوہ کچن سٹون ان کی مصنوعات سے گمراہ کن موازنے اور غلط معلومات فراہم کر نے کا مرتکب بھی ہو رہاہے۔

سی سی پی کی جانب سے اس معاملے پر بنا ئی گئی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق کچن سٹون فوڈز اپنے فیس بک پیج پر اپنی حریف کمپنیوں کی مصنوعات کے ساتھ گمراہ کن موازنے کا مرتکب ہو رہا ہے۔مذید براں کچن فوڈز اپنے فیس بک پیچ پر ایسے بیانات بھی پوسٹ لگاتا رہا کہ ” پروسیسڈ گوشت کینسر کا باعث بنتا ہے اس لیے کچن سٹون کی مصنوعات استعمال کریں” ۔ جبکہ کچن فوڈز سی سی پی بنچ کے سامنے اپنے دعوہ جات ” 100%نا ن پروسیسڈفوڈز” ، “پاکستان کی پہلی نان پروسیسڈ فروزن فوڈ” کو ثابت نہ کر سکا۔

سی سی پی آرڈر کے مطابق کچن سٹون کی جانب سے دھوکہ دھی پر مبنی تشہیر نہ صرف صارفین کو گمراہ کرنے کا باعث بنی بلکہ اپنے حریف کاروباری اداروں کے کاروباری مفادات کو نقصان پہنچانے کا بھی باعث بنی۔ سی سی پی بنچ نے کچن سٹون فوڈز کی جانب سے سماعت کے دوران کیے گئے وعدے کے مطابق اپنی دھوکہ دھی پر مبنی تشہیر کو ختم کرنے اور اپنی پیکیجنگ کو تبدیل کرنے کے اقدامات کو سراہا اور کچن سٹون فوڈز پر کمپیٹیشن ایکٹ کے سیکشن ۱۰ کی خلاف ورزی پردس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔بنچ نے کچن فوڈز کو انتباہ کیا کہ مستقبل میں کمپیٹیشن ایکٹ کے خلاف ایسی کسی بھی کی گئی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔سی سی پی کو کمپیٹیشن ایکٹ کے تحت یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ صارفین اور کاروباری اداروں کو دھوکہ دھی پر مبنی تشہیر اور کمپیٹیشن مخالف سر گرمیوں سے بچاؤ کے لیے اقدامات کرے۔