پاکستان کو پارلیمنٹ ٹاسک فورس کی ضرورت ہے ، مریم اور نگزیب

 
0
323

 

اسلام آباد ،نو مبر02(ٹی این ایس): وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ پاکستان کو پارلیمنٹ ٹاسک فورس کی ضرورت ہے ،ْ آبادی کے حوالے سے پہلی کانفرنس ہو گی جو پارلیمنٹ کرائیگی ،ْایم ڈی جیز کے ہداف پورے نہ ہونے کی وجہ پارلیمان سے عدم وابستگی تھی ،ْپائیدار ترقی ہداف کے حصول کیلئے صوبوں میں موثر رابطے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال لازمی ہے ۔

جمعرات کو وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی زیر صدارت پائیدار ترقیاتی ہداف سے متعلق پارلیمنٹری ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب، خیبرپختونخواہ ،بلوچستان سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ارکان اسمبلی نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اور نگزیب نے کہا کہ 1999 میں ایم ڈی جیز مقرر ہو رہے تھے تب ملک میں آمریت تھی ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آمریت میں آئین معطل رہا ،ْاس کے بعد اکتوبر 2005 میں زلزلہ آیا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ جس وقت ایم ڈی جیز بن رہے تھے تب کچھ ممالک کی جانب سے ہداف مقرر نہیں کیے گئے تھے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2010 میں اٹھارویں ترمیم آ گئی۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ اٹھارویں ترمیم کے بعد ایم ڈی جیز کے کئی مقاصد صوبوں کے پاس چلے گئے۔

وزیر مملکت اطلاعات نے کہاکہ پاکستان میں تعلیم کو ہدف رکھ کر ترجیحا کام شروع کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ نے سوچا پاکستان کو پارلیمنٹ ٹاسک فورس کی ضرورت ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ پارلیمنٹری ٹاسک فورس کے آغاز میں صرف 12 لوگ اس میں شامل تھے ،ْآج 45 لوگ پارلیمنٹری ٹاسک فورس کا حصہ ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ تعلیم اور صحت کیلئے بجٹ بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ پائیدار ترقی کے ہداف کے حوالے سے رپورٹنگ کا عمل آسان بنا دیا گیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایم ڈی جیز کے ہداف پورے نہ ہونے کی وجہ پارلیمان سے عدم وابستگی تھی۔ انہوںنے کہا کہ پہلی بار پائیدار ترقی کے ہداف کے لیے سیکرٹریٹ قائم کیا گیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارلیمنٹری ٹاسک فورس نے متحرک طور پر کردار ادا کیا ۔

مریم اور نگزیب نے کہا کہ پائیدار ترقی ہداف کے حصول کے لیے صوبوں میں موثر رابطے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال لازمی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ آبادی کے مسائل کے حوالے سے ہم جلد کانفرنس منعقد کریں گے۔وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ آبادی کے حوالے سے پہلی کانفرنس ہو گی جو پارلیمنٹ کرائیگی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی وی پارلیمنٹ کے لیے علیحدہ سے چینل کا آغاز کر رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی وی پارلیمنٹ صرف پارلیمانی امور اور سرگرمیوں کی کوریج کریگا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ چینل پارلیمانی امور سے متعلق مزید آگاہی پیدا کرنے میں موثر کردار ادا کرے گا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی واحد پارلیمان ہے جہاں پائیدار ترقی کے ہداف کا سیکرٹریٹ قائم ہے۔