سابق وزیراعظم نواز شریف کی اداروں کیساتھ ڈیل کیلئے عرفان صدیقی متحرک,ثالثی کی کوششیش شروع

 
0
360

 

اسلام آباد ،نو مبر 02(ٹی این ایس): سابق وزیراعظم نواز شریف کی اداروں کیساتھ ڈیل کیلئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی متحرک ہو گئے,اداروں اور سابق وزیر اعظم کے مابین ثالثی کی کوششیش شروع کر دیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی اداروں کیساتھ ڈیل کیلئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی متحرک ہوگئے ۔عرفان صدیقی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو یہ کہہ کر تسلی دی کہ اہم عسکری شخصیت ان کی شاگرد ہے اور وہ مفاہمت کی کوشش کرسکتے ہیں۔

مطابق نواز شریف اپنے اور خاندان کیخلاف کیسز پر گارنٹی چاہتے ہیں اور مناسب گارنٹی ملنے پر وہ سیاست سے کچھ عرصے کیلئے پیچھے ہٹ سکتے ہیں۔اسی سلسلے میں چند روز قبل عرفان صدیقی سعودی عرب میں نواز شریف سے بھی ملاقات کرچکے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک عرفان صدیقی کو ڈیل کے مشن میں کامیابی نہیں ملی۔ دوسری جانب عرفان صدیقی نےان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انکا کوئی سیاسی کردار نہیں ہے۔