ہاتھ نہ ہونے کے باعث پاؤں سے گاڑی چلانے والا عظیم ڈرائیور

 
0
370

لاہور،نو مبر02(ٹی این ایس) :قلعہ سیف اللہ کا 32سالہ امیر عالم کے ہاتھ نہ ہونے کے باعث خوداری کی وجہ سے محنت کے ساتھ روزی کمانے کی مثال قائم کر دی ،امیر عالم بارہ سال کی عمر میں کرنٹ لگنے کے باعث دونوں ہاتھوں سے معز ور ہو گیا تھا لیکن اس نے اپنی معز وری کو اپنی کمزوری نہیں بننے دیا بلکہ امیر عالم نے اپنے پاؤں کو اپنے ہاتھوں کی جگہ استعمال کیا ،امیر عالم دونوں پاؤں کے ساتھ گاڑی چلاتا ہے گاڑی کا ٹائر پینچر ہونے پر پاؤں کے ساتھ گاڑی کا ٹائر بھی تبدیل کرتا ہے ،محنت مزدوری کے ساتھ اپنے پورے گھر والوں کی کفالت کرتا ہے ۔ امیر عالم کو خوداری کے ساتھ ساتھ گائیکی کا بھی شوق ہے ،وہ پشتو گائیکی میں بھی اپنا نام بنا رہا ہے ۔