خاتون سے زیادتی کی کوشش میں پی ٹی آئی کا مقامی رہنماء گرفتار

 
0
331

لاہور ،نو مبر 02 (ٹی این ایس):پاکستان تحریک انصاف کا مقامی رہنماء اور امیدوار برائے چئیر مین خاتون سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں گرفتار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق مغلپورہ پولیس نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے پر پی ٹی آئی کے چیئرمین کے امیدوار کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا۔ مقدمہ کے مطابق پی ٹی آئی کے بلدیاتی انتخابات میں یونین کو نسل 153 سے چیئرمین کے امیدوار محمد اکرم عرف مٹھو نے متاثرہ خاتون کے گھر گھس کر زیادتی کی کوشش کی‘ اس کے کپڑے پھاڑ دیئے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ تھانہ مغلپورہ پولیس نے مدعیہ کی درخواست پرمقدمہ درج کر کے ملزم محمد اکرم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر د ی ہے۔