دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پرپولیس اہلکار کا اقدام خود کشی، پیٹ میں گولی مار لی

 
0
395

فیصل آباد ،نو مبر02(ٹی این ایس):دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پر پولیس اہلکار سرمد نے اقدام خود کشی کرتے ہوئے پیٹ میں گولی مار لی ۔تفصیلات کے مطابق سرمد نامی پولیس اہلکار رمد دوسری شادی کرنا چاہ رہا تھا لیکن اسکے گھر والے اسکی شادی کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے تھے ۔سرمد نے اپنے گھر والوں کو دوسری شادی کے لیے بہت راضی کیا لیکن اسکے گھر والے نہیں مانے جس پر تنگ آکر سرمد نے بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ۔ بالآخراس نے اقدام خودکشی کرتے ہوئے پیٹ میں گولی مار لی مگر اسے بروقت زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا جس سے اسکی جان بچ گئی ۔