شیخ رشید بتائیں 22 کروڑ میں کونسا انجن ملتا ہے؟ خواجہ سعد رفیق

 
0
377

ڈیسکون پیچھے ہٹے یا رزاق داؤد ودڈرا کریں، ڈیسکون کوٹھیکہ ملا ہے تورزاق داؤد کووزارت لینی ہی نہیں چاہیے تھی، ن لیگ ڈیموں کی مخالف نہیں،مہمند کا ٹھیکہ دینے کا عمل ہمارے دور میں شروع ہوا۔میڈیا سے گفتگو

لاہور جنوری 03 (ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شیخ رشید بتائیں 22 کروڑ میں کونسا انجن ملتا ہے؟ ڈیسکون پیچھے ہٹے یا رزاق داؤد ودڈرا کریں، ڈیسکون کوٹھیکہ ملا ہے تورزاق داؤد کووزارت لینی ہی نہیں چاہیے تھی، ن لیگ ڈیموں کی مخالف نہیں،مہمند کا ٹھیکہ دینے کا عمل ہمارے دور میں شروع ہوا۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ڈیمزکی اشد ضرورت ہے۔ن لیگ اس کی مخالفت نہیں کررہی۔ مہمند ڈیم کی تعمیرکا ٹھیکہ دینے کا عمل ہمارے دور میں شروع ہوا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ڈیسکون پیچھے ہٹے یا رزاق داؤد ودڈرا کریں۔ ڈیسکون کوٹھیکہ ملا ہے تورزاق داؤد کووزارت لینی ہی نہیں چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھائیوں پربھی بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ تحریک انصاف کے وزراء پربھی الزامات ہیں کس نے استعفیٰ دیا؟ انہوں نے کہا کہ مرادعلی شاہ منتخب وزیراعلیٰ ہیں ان سے کیسے استعفیٰ مانگا جا سکتا ہے؟ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ شیخ رشید کہتا ہے،22 کروڑروپے میں انجن آتا ہے، شیخ رشید بتائیں کہ 22 کروڑ روپے میں کون سا انجن ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کے ریلوے کے حوالے سے مجھ  پرالزامات بے بنیاد ہیں۔ شیخ رشید کوخود کام کرنا آتا نہیں ہے صرف باتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں دو قوانین چل رہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کے لیے ایک قانون جبکہ حکومتی وزراء کیلئے دوسرا قانون ہے۔ یہ سلسلہ رکنا چاہیے ورنہ سب سیاست دان جیل میں ہوں گے۔ نیب کالا قانون ہے۔ اب شاہد خاقان عباسی کے خلاف شکایت آئی ہے۔ خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ یہ کون محب وطن پاکستانی ہیں جو گمنام درخواستیں دیتے ہیں۔ ایسے لوگوں کا پتہ لگنا چاہیے۔