کراچی ائیرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈپارچر ایریا میں پانی کی سپلانی بند ہوگئی

 
0
536

شدید ضرورت پوری کرنے کے لیے مسافروں کی سہولت کی خاطر ٹب میں پانی رکھ دیا گیا تھا،ترجمان سی اے اے

کراچی جنوری 03 (ٹی این ایس): کراچی ائیرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈپارچر ایریا میں ایک واش روم کی واٹر سپلائی کی لائن خراب ہونے کے باعث کچھ دیر کے لیے پانی کی سپلائی بند کردی گئی۔ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق شدید ضرورت پوری کرنے کے لیے مسافروں کی سہولت کی خاطر ٹب میں پانی رکھ دیا گیا تھا. ۔لائن کچھ ہی دیر میں ٹھیک کردی گئی ہے جس کے بعد پانی کی سپلائی معمول کے مطابق بحال ہوگئی