کراچی جنوری 03 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف سندھ جنرل سیکریٹری و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے عادل ہائوس پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ کی عوام کو تعلیم ، صحت ، روزگار کی سہولیات سے محروم رکھنے کے بعد صاف پانی اور صاف ماحول میں سانس لینے کے حقوق سے بھی محروم کر دیا ہے۔ دنیا ب بھر میں اربوں روپے کے پروجیکٹ جنگلا ت لگانے میں خرچ کئے جاتے ہیں لیکن پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ لاکھوں ایکڑ پر کھڑے جنگلات کٹوا کر اپنے اپنے لوگوں کولیز پر دے رکھے ہیں ۔سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود سندھ حکومت محلمہ جنگلات کی ایک لاکھ پینتالیس ہزار ایکڑ ایراضی خالی کرانے میں ناکام گئی ہے ۔ انہوں نے کہا درخت ہماری زندگی کی ضمانت ہیں لیکن سندھ کے کرپٹ حکمرانوں نے لاکھوں درخت لگانے کے بجائے کٹوا دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا سندھ میں تاریخی جنگلات کو ختم کر دیا گیا ہے ۔ سندھ کی عوام کو پہلے ہی صاف پانی کی سہولیات ناپید ہوچکی تھیں اب سانس لینے سے بھی روکا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف کا مشن ہے ہے ہرا بھرا پاکستان ہم سندھ کے جنگلات کو بحال کرائیں گے اور کرپٹ حکمرانون کا احتساب ہورہا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی کرپشن داستانیں کھل رہی ہیں ملیر میں زمینوں کی بند بانٹ کی بھی تحقیقات شروع ہوچکی ہے۔













