پشاور(ٹی این ایس) ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کی زیر صدارت تمام ایس ڈی پی اوز کے ساتھ میٹنگ

 
0
168

میٹنگ کے دوران امن و امان کے قیام اور سٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کیساتھ ساتھ جاری منشیات مہم کو مزید کامیاب بنانے کیلئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس افسران کی کارکردگی اور کرائم چاٹ کا جائزہ لیا گیا،

واقعات کی صورت میں ایس ڈی پی اوز خود کرائم سین اور تفتیش کے عمل کی نگرانی کریں انہوں خصوصی پلان کے تحت سپیشل ناکہ بندیوں پر چیکنگ کی خود نگرانی کرنے سمیت تھانوں، چوکیات اور دیگر حساس مقامات کی سرپرائزوزٹ کرکے سکیورٹی اڈٹ کی بھی ہدایت کی،

ضلع بھر کے پولیس کی سماج دشمن عناصر، سنگین جرائم میں ملوث گینگز کے خلاف نئی حکمت عملی کے تحت ہونے والی کاروائیاں، پولیس کو مطلوب اشتہاری مجرمان، قبضہ مافیا، منشیات خصوصاََ آئس سمیت دیگر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،

ایس ڈی پی اوز کو اپنے اپنے سرکل میں عوامی مسائل سننے اور ان کے حل کیلئے پی ایل سی میٹنگ کے انعقاد کے ساتھ ساتھ کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کر نے کی بھی ہدایت کی،

سائلین کے ساتھ خود مل کر ان کے مسئلے مسائل کو خوش اشلوبی کے ساتھ حل کریں عوام کی جان ومال کی تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ہیومن انٹلی جنس نظام مزید فعال کر نے انفارمیشن بیسڈ سرچ آپریشنز، سرپرائز ناکہ بندیاں اور پولیس گشت میں اضافہ کرکے جرائم کا قلع قمع کریں،

پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے موجودہ چیلنجز سے بہتر انداز سے نمٹنے کی خاطر پوری جانفشانی، یکسوئی اور ایمانداری سے کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا “ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی”