آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر صادق علی ڈوگر نے گزشتہ روز 107افسران و جوانوں کوایک پروقار تقریب کے دوران اگلے عہدوں پر ترقی پانے کے رینک لگائے

 
0
119

اسلام آباد 31 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر صادق علی ڈوگر نے گزشتہ روز 107افسران و جوانوں کوایک پروقار تقریب کے دوران اگلے عہدوں پر ترقی پانے کے رینک لگائے ،انہوں نے کہا کہ آپ کے کندھوں پر مزیدذمہ داریاں بڑھ گئی ہیںمیں امید کرتا ہوں کہ نئے عہدوں پر ترقی پانے والے افسران انسانی جذبے سے سرشار، ہمیشہ کی طرح خوش اخلاقی،دلجمعی،نیک نیتی سے فرائض منصبی سرانجام دیتے ہوئے محکمہ پولیس کا نام روشن کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز صادق علی ڈوگر کی سربراہی میں پرموشن بورڈ کے اجلاس منعقد ہوئے جن میں 5سب انسپکٹر ز کو انسپکٹر،31اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کوسب انسپکٹرز،26ہیڈ کنسٹیبلز سے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور 45کنسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلزکے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ، ترقی پانے والے افسران و جوانوں کو ان کے اگلے عہدوں کے رینک لگانے کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے نئے عہدوں کے رینک لگائے،آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ز صادق علی ڈوگر ، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔آئی جی اسلا م آباد کی طرف سے اس بڑے اقدام پر پوری پولیس فورس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
آئی جی اسلام آباد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز صادق علی ڈوگراور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انہیں شاباش دیتا ہوں جنہوں نے قلیل وقت میں یہ کر کے دکھایا، 07دنوں میں 107لوگوں کو پرموٹ کرنا ایک مشکل کام تھااور یہ میں نے میٹ دی فورس پروگرام میں اپنی فورس کے ساتھ وعدہ کیا تھا اور ہدایت جاری کی تھی کہ 31دسمبر سے پہلے یہ پرموشن ہونی چاہئے ، انہوں نے نئے ترقی پانے والے افسران و جوانوں اور ان کی فیمیلیز کوتہہ دل سے مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ کے کندھوں پر ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں ، میرا کام آپ کی ویلفئیر کرنا ہے اور آپ کاکام عوام کی خدمت ہے ہم سب کو ملکر شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے شب و روز محنت کرنا ہو گی فورس کا ہر افسراور جوان میرے لئے قابل فخر ہے ،میں امید کرتا ہوں کہ نئے عہدوں پر ترقی پانے والے افسران انسانی جذبے سے سرشار، ہمیشہ کی طرح خوش اخلاقی،دلجمعی،نیک نیتی سے فرائض منصبی سرانجام دیتے ہوئے محکمہ پولیس کا نام روشن کریں گے اور پولیس ملازمین کی ویلفئیرکے لئے اپنا کردار ادا کریں گے ،آخر میں آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر صادق علی ڈوگر و سینئیر افسران نے نئے ترقی پانے والے افسران کے ساتھ گروپ فوٹو بنایا۔