حلقہ این اے 54 یوسی 47 گلشن کالونی پنڈ پڑیاں ترنول اور دیگر ملحقہ آبادیوں کی عوام اپنے حقوق کے لیے سراپا احتجاج بنیادی سہولیات میسر نہیں

 
0
103

اسلام آباد 31 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): حلقہ این اے 54 یوسی 47 گلشن کالونی پنڈ پڑیاں ترنول اور دیگر ملحقہ آبادیوں کی عوام اپنے حقوق کے لیے سراپا احتجاج بنیادی سہولیات میسر نہیں۔حکام و ذمہ داران کی مجرمانہ غفلت
ڈرینیج کے پانی کا سڑکوں پر بہاؤ مسائل کا سبب بن رہا ہے۔ UC-47 گلشن کالونی پنڈ پڑیاں ترنول اور دیگر ملحقہ آبادیوں کے مکینوں کیلئے بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں اور اس حل کیلئے متعدد مرتبہ توجہ دہانی کے باوجود کوئی بنیادی سہولیات نہیں دی گئی۔عوام کو خوش کرنے کے لئے افتتاح تو کر دیے جاتے ہیں لیکن ان مسائل کو نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔ مقامی عوام نے بنیادی سہولیات کے مسائل پر کہا کہ منتخب عوامی نمائندوں کے علاوہ انتظامیہ بھی اس سے واقف ہے ‘ کئی مرتبہ یقین دہانی کرا چکے ہیں کہ وہ اس کو حل کریں گے لیکن کوئی حل نہیں کیا گیا جس سے عوام کو احتجاج کرنا پڑرہا ہے۔

علاقہ مکینوں نے بتایا ہے کہ حکام کی مجرمانہ غفلت اس کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔
احتجاج میں ملک نورجان خان ملک ٹھیکڈار خان خلیل خان زیارت گل خان حاجی توکل ملک عزت خان محمد شیر باچا سعید محمد سلام خان سرزرتاج خان شیخ صفدر گل آمین اختر خان۔ اسماعیل خان
نے شرکت کی اور کہا کہ
عہدیداروں کے مطابق ڈیولپمنٹ کے تحت ترقی دینے کا منصوبہ تیار ہے لیکن ترقیاتی کاموں کو شروع نہیں کیا جا رہاہے جبکہ عوام کا کہناہے کہ ترقیاتی کام تو دور بنیادی سہولتوں اور صفائی کیلئے اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں ۔ حکام علاقہ کو محض اسی لئے نظرانداز کر رہے ہیں کہ یہاں متوسط اور غریب طبقہ کے شہری رہتے ہیں جن کی حکومت کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔