وزارت منصوبہ بندی ،فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے 26 کروڑ 77 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

 
0
493

اسلام آباد،دسمبر06(ٹی این ایس) : وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طورپر اب تک 26کروڑ 77لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، وفاقی حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 22ارب 99کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے سی ڈی این ایس پروجیکٹ کیلئے 7کروڑ 93لاکھ، حیدرآباد میں تعمیراتی کاموں کیلئے ایک کروڑ، گریٹر کراچی سیوریج پلانٹ کیلئے 60 کروڑ، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت گوادر میں صاف پانی کیلئے 20کروڑ، اسلام آباد آڈٹ ہائوس میں ترقیاتی کاموں کے لئے 15کروڑ، پھول نگر میں ترقیاتی کاموں کیلئے 30کروڑ، تھرپارکر میں 100میگاواٹ پاور پلانٹ کیلئے 30کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔