پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ،عمران خان کا جمعہ کو تاریخ دینے کا اعلان

 
0
91

اسلام آباد 18 مئی 2022 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کے خلاف اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی تاریخ جمعہ کو دینے کا اعلان کردیا

۔لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد میں جمعہ کو لانگ مارچ کی تاریخ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک میں وکلا میرا ساتھ دیں۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ہماری جدوجہد امریکا کی غلامی سےآزادی کیلئے ہے، موجودہ حکومت امریکی سازش کے تحت وجود میں آئی۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت میں بیٹھے چوروں اور لٹیروں کو مسترد کرتے ہیں، ہمیں اپنے بچوں کے لیے ملک کو آزاد کروانا ہوگا۔ عمران خان نے وکلا کو اسلام آباد مارچ کے لیے دعوت دی اور کہا کہ تحریک آزادی میں وکلا نے جو کردار ادا کیا اسی طرح اسلام آباد مارچ کو کامیاب بنائیں۔