کراچی پولیس کی کارروائی 35 ملزمان گرفتار اسلحہ منشیات مضرِ صحت ماوا گٹکا سمیت کروڑوں روپے مالیت کے 64 بوری چھالیہ برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ

 
0
434

کراچی جنوری 03 (ٹی این ایس): ایس ایس پی ویسٹ شوکت علی کتھیان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تمام تھانوں میں پولیس کی تابڑ توڑ کارروائی 35 ملزمان گرفتار اسلحہ منشیات مضرِ صحت ماوا گٹکا اور کروڑوں روپے مالیت کے 64 بوری چھالیہ برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف تھانوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 35 ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے پانچ عدد ٹی ٹی پستول بمعہ 13 راؤنڈز , 2 کلو 690 گرام چرس ۔ 6 گرام ہیروئن ۔ 64 بوری چھالیہ جس کا وزن تقریباً 1000 کلو گرام ہے اور اس کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے 03 تھیلے مضرِ صحت ماوا گٹکا اور 09 گاڑیوں کو پولیس قبضے میں لے لیا گیا ہے ایس ایس پی ویسٹ شوکت علی کتھیان کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ سے جرائم و کرائم کو مکمل طور پر ختم کیا جائے گا اور کسی جرم یا ظلم کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی