ایک ماہ تک کوما میں‌ رہنے کے بعد بیگم کلثوم نواز نے آنکھیں کھول دیں

 
0
327

لندن جولائی 12(ٹی این ایس): ایک ماہ تک کومے میں رہنے کے بعد میاں نواز شریف کی زوجہ بیگم کلثوم نواز ہوش میں‌ آگئیں.تفصیلات کے مطابق لندن میں زیر علاج بیگم کلثوم نواز نے آنکھیں‌ کھول دیں، ان کے بیٹے نے اس امر کی تصدیق کی ہے.میاں نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نوازنے ایک ماہ بعد آج آنکھیں کھولی ہیں.یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز کی ناساز طبیعت کی وجہ سے میاں نواز شریف نے جون کے وسط میں پاکستان واپسی کا فیصلہ موخر کر دیا تھا۔جب ایون فیلڈ فیصلہ محفوظ کیا گیا، تب بھی میاں نواز شریف نے استدعا کی تھی کہ ان کی طبیعت کی خرابی کے باعث فیصلہ کچھ روز کے لیے موخر کیا جائے۔البتہ احتساب عدالت نے مقررہ تاریخ پر فیصلہ سنا دیا، جس میں میاں نواز شریف کو گیارہ سال، مریم نواز کو آٹھ سال اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال کی سزا اور بھاری جرمانے ہوئے۔واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے میاں نواز شریف اور مریم نواز جمعے کو پاکستان لوٹ رہے ہیں۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ انھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے براہ راست اڈیالہ پہنچایا جائے گا۔