نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے لئے جاری وارنٹ گرفتاری پر قانون کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال

 
0
386

اسلام آباد جولائی 12(ٹی این ایس): قومی احتساب بیور کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ معزز احتساب عدالت کے ایون فیلڈ ریفرنس میں دیئے گئے فیصلہ اور معزز احتساب عدالت کی طرف سے نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے لئے جاری وارنٹ گرفتاری پر قانون کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایاجائے گا۔جمعرات کو یہاں جاری بیان میں چئیرمین نیب نے کہا کہ اس سلسلہ میں قانون کی خلاف ورزی اور کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔